جمعہ , 19 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے گزشتہ شام سے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے محاصرے کو 600 روز مکمل ہوگئے ہیں۔

5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران 323 کشمیریوں کو شہید اور پر تشدد کارروائیوں میں ایک ہزار 753 کشمیریوں کو زخمی کیا جبکہ بیشتر کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …