جمعرات , 9 دسمبر 2021

دفاعی محاذ پر ایران کی اینٹی ایرکرافٹ فورس کا کردار

ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ دفاعی محاذ پر ایران کی اینٹی ایرکرافٹ فورس کے جوان ایرانی قوم کے اقتدار کی علامت ہیں۔

ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر علی رضا صباحی فرد نے تہران کے جنوب میں واقع قم کے فردو اینٹی ایرکرافٹ یونٹ کا معائنہ کرتے وقت ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی امنگوں کو پورا کرنے اور اہداف و مقاصد کے حصول میں اینٹی ایئرکرافٹ فورس، ملک کے دفاع میں فرنٹ لائن پر ہے اور ایرانی قوم کے اقتدار کی علامت ہے۔

انھوں نے ایران کی مسلح افواج کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اینٹی ایرکرافٹ فورس کے جوانوں کی توانائی، دفاعی طاقت کا تحفظ، دشمن تک پہنچ، دشمن کو بروقت انتباہ دینے اور دشمن کے ہر اقدام کا جواب دینے میں دفاعی طاقت و توانائی کے قیام کا باعث بنی ہے۔

انھوں نے دفاعی طاقت کو قومی اقتدار کا مظہر قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایران کی دفاعی طاقت، عوام کے لئے سیکورٹی کی مضبوط پشتپناہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے شہر بصرہ میں بم دھماکے میں پندرہ افراد شہید

بصرہ: عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں الجمہوری اسپتال کے قریب زوردار بم دھماکے کے …