جمعرات , 18 اپریل 2024

برطانیہ میں پولیس کے اختیارات بڑھانے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا

برطانیہ میں پولیس اختیارات میں اضافےکا بل سامنے آنے کے بعد مظاہروں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا۔

برطانیہ میں پولیس اختیارات میں اضافےکا بل سامنے آنے کے بعد برسٹل کے بعد لندن، نوٹنگھم، باتھ، فال ماؤتھ اور مانچسٹر میں بھی مظاہرے ہوئے۔

پولیس نے مانچسٹر میں مظاہرہ کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کرلیا۔

مظاہرین نے پولیس کو مزید اختیارات دینے کے مجوزہ بل کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی اور عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے دو روز کی بحث اور جائزے کے بعد، مظاہرین کی سرکوبی کے لیے پولیس کے اختیارات میں اضافے کا متنازعہ بل پاس کیا تھا۔

لا اینڈ آرڈر کے نام سے حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس بل پر رائے شماری کے دوران تین سو انسٹھ ارکان نے حمایت میں جبکہ دو سو تریسٹھ نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔

اس بل کے تحت پولیس کو ، احتجاجی کیمپ اکھاڑنے کا اختیار دیا گیا ہے اور گزشتہ برس پارلیمنٹ کے سامنے ماحولیات کے حامیوں کی جانب سے لگائے جانے والے خیموں اور راستے کی بندش جیسے معاملات کا ذکر کیا گیا ہے۔

مخالفین، اس بل کو احتجاج کے بارے میں شہری حقوق کو سلب کرنے اور مظاہرین کو کچلنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ تاہم بورس جانسن کی قدامت پرست حکومت کا دعوی ہے کہ اس بل سے لوگوں کی سلامتی میں اضافہ ہوگا۔

پولیس کے اختیارات میں اضافے کا بل ایسے وقت میں پاس کیا گیا ہے جب برطانیہ میں جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار سے لندن پولیس میں نسل پرستانہ نظریات میں پائی جانے والی شدت کی نشاندہی ہوتی ہے اور اس حوالے سے دائر کی جانے والی نوے فی صد شکایت کا کوئی نتیجہ بھی سامنے نہیں آتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …