منگل , 23 اپریل 2024

عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بغداد الیوم کے مطابق عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج داعش کے خلاف جنگ کی پوری توانائی رکھتی ہیں اور ہمیں غیرملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے بتایا ہے کہ ہماری بری فوج اور فضائیہ نے حال ہی میں صوبہ کرکوک کے کوہستانی علاقوں میں داعش کے خلاف بھرپور کارروائیاں بھی انجام دی ہیں جس کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک عرصے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ بھی ایک قرارداد کے ذریعے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کرچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …