جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی عرب پر مزید کاری ضربیں لگائیں گے، یمن کی مسلح افواج کا اعلان

میزائل سازی کے لحاظ سے یمن پورے جزیرہ نمائے عرب میں پہلے نمبرپر آگیا ہے اور سعودی حکومت پر مزید کاری ضربیں لگانے کے لیے تیار ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے سعودی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی حکومت نے یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ ختم نہ کیا تو اسے مزید سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یمن کے مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے میزائیلوں کے معیار اور رینج کے لحاظ سے یمن اس وقت پورے جزیرہ نمائے عرب میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

یحی السریع نے کہا کہ اندرون ملک تیار کیے جانے والے جدید ترین میزائل سسٹم کی رونمائی بہت جلد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے ساتویں سال کے دوران یمن کی مسلح افواج جدید ترین میزائل سسٹم کے ساتھ سعودی اتحاد پر مزید کاری ضربیں لگائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …