جمعرات , 25 اپریل 2024

خانہ کعبہ کو چھونے پر پابندی عائد

سعودی عرب میں نئے قواعد وضوابط کے تحت طواف کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مقدس مساجد کے انتظامی سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان 1442 کے لیے ایس اوپیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مسجد الحرام میں مطاف عمرہ کا اجازت نامہ رکھنے والے متعمرین کے لیے کھلا ہوگا تاہم مطاف میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی اورعمرہ معتمرین کو چاہیے کہ مسجد الحرام یا مسجد نبویؐ آنے سے قبل کورونا وائرس کی ویکسی نیشن بھی کروالیں۔

عمرہ متعمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حرمین شریفین کی مساجد میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

افطار دسترخوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جاسکیں گے۔

حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔

حرمین شریفین کی دونوں مساجد میں اعتکاف پر پابندی ہوگی۔

آب زم زم صرف انفرادی طور پر بوتلوں میں مہیا کیا جائے گا۔

صرف ان لوگوں کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس اجازت نامہ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …