ہفتہ , 20 اپریل 2024

امت مسلمہ مسجد الاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو، پاکستان ہمارے لئے بے حد اہم ، اسماعیل ہنیہ

غزہ: فلسطینی عوام کی مزاحمت اور اسرائیل پر راکٹ اور میزائیل حملوں کے درمیان حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے پوری عرب اور اسلامی اقوام نیز ساری دنیا کے حریت پسند انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجدالاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کریں۔

اسما‏عیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں فلسطینی عوام، عرب اور اسلامی اقوام نیز دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی اور غنڈہ گردی کے خلاف ڈٹ جانے کی تعریف اور اظہار تشکر کیا ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ، اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک ویڈيو پیغام میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ:

"میں اپنی جانب سے اور اپنی جماعت حرکتہ حماس کے ارکان کی طرف سے اور عموما بیت المقدس اور اس کے اطراف میں رہنے والی مجاہد فلسطینی قوم کی طرف سے محترم دوست امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق صاحب اور ان کے رفقاء کو بلکہ پورے پاکستان ، ریاست ، حکومت ، جماعتوں اور قوم کو ، پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی مسئلہ فلسطین کی حمایت کا علم بلند رکھے گی- ہمارے نزدیک پاکستان امت مسلمہ میں ایک بہت اہم مقام رکھتا ہے اور القدس اور مسجد اقصی کے لئے اس کا کردار نہایت اہم ہے۔

میں آخر میں آپ سے استداء کرتا ہوں کہ بیت المقدس اور فلسطین کو جن حقیقی چلنجز اور خطرات کا سامنا ہے آپ اس کے لئے اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ اٹھ کھڑے ہوجائیں، ہمارا ساتھ دیں۔”

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …