بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیلی ائربیس” حتسریم” بھی حملے کا نشانہ بن گیا

غزہ: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں ہفتے کی صبح صیہونی فوجی ائربیس ” حتسریم ” پر چند راکٹ داغے جانے کی خبردی ہے۔

القسام بریگیڈ سے وابستہ یونٹ نے مقبوضہ شہر عسقلان پر بھی چند راکٹ فائر کئے جانے کی رپورٹ دی ہے تاہم شدید سنسر اور کڑی نگرانی کی وجہ سے ابھی تک ان حملوں سے متعلق تفصیلات میڈیا پر نہیں آسکی ہیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے نہتے شہریوں پر جنون آمیز طریقے سے ببماری کی ہے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے استقامتی گروہوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے دعووں کے باوجود صیہونی ٹھکانوں پر غزہ سے راکٹ داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …