جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر آسٹریا کا دورہ منسوخ کردیا

تہران: رائٹرز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ویانا میں اسرائیل سے اظہار یک جہتی کے لیے پرچم لہرانے پر احتجاج کرتے ہوئے آسٹریا کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ آسٹریا کی چانسلر سیباسٹین کرز کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے ویانا میں اسرائیلی پرچم لہرانے پر ایرانی وزیر خارجہ نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آسٹریائی ہم منصب سے ملاقات کے لیے طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔

آسٹریا کے وزیرخارجہ کے ترجمان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آسٹریا کی دورے میں الیگزینڈر شیلنبرگ سے ملاقات متوقع تھی لیکن انہوں نے دورہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایران اس وقت عملی طور پر فلسطینیوں کی مدد کے لئے میدان میں موجود ہے ایرانی حکام ہر لحاظ سے فلسطینیوں کو مدد فراہم کررہے ہیں جبکہ عرب اور اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق عرب اور اسلامی ممالک پر امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ حکمرانی کررہے ہیں جن سے فلسطینیوں کی مدد کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ ادھر فلسطینیوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے اسرائیلی سفارتخانے بند کردیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری میں متحدہ عرب امارات کے پائلٹ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …