جمعہ , 18 جون 2021

پاکستان، کورونا نے مزید 76 افراد کی جان لے لی، 2379 نئے کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وبا سے ملک میں سے مزید 76 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2379 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 76 اموات ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.82 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 19543 ہو گئی اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 77130 تک جاپہنچے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کابل میں پھر دھماکے، آٹھ افراد جاں بحق، شیعہ ہزارہ نشانے پر

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں جمعرات کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں …