ہفتہ , 20 اپریل 2024

عید کی تعطیلات کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان نہیں ہوسکا

اسلام آباد: عید کی تعطیلات کی وجہ سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج نہیں ہوسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی 15 روزہ قیمتوں کی سمری تیار نہیں کرسکا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی پندرہ روزہ قیمتوں کا اطلاق 16مئی سےہونا تھا لیکن اب نئی قیمتوں کا اعلان 17 مئی کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا پیرکوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18مئی سے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے اعلان تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …