اتوار , 17 اکتوبر 2021

اسرائیل نےغزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنےکی دھمکی

تل ابیب: اسرائیل کی غاصب اور ناجائز حکومت نےغزہ پٹی کے بجلی کے نظام کو بند کرنےکی دھمکی دے دی ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے باعث غزہ پٹی میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا، غزہ پٹی میں ایندھن کی بندش کے باعث مقامی بجلی گھروں میں کام متاثر ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی کے مقامی بجلی گھر 180 میگاواٹ بجلی بناتے ہیں، اسرائیل کی بجلی کمپنی غزہ پٹی کو 220 میگاواٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی پر جاری بمباری سے اسرائیل سے بجلی کی ترسیل کے 8 مرکزی کیبل تباہ ہو گئے، جس کے باعث غزہ پٹی میں بجلی کی ترسیل 400 میگاواٹ سے کم ہوکر 130میگاواٹ رہ گئی۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …