جمعہ , 19 اپریل 2024

سپاہ قدس کے سربراہ اور حماس کے رہنما کے درمیان بات چیت

تہران: سپاہ قدس کے سربراہ اور جنرل قاسم سلیمانی شہید کے جانشین جنرل قاآنی کی حماس کے سربراہ کے ساتھ ٹلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی اور اسماعیل ہنیہ نے اپنے ٹلیفونک مذاکرات کے دوران فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل قاآنی نے بات چیت کے دوران جارح صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت کو سراہا اور صیہونی حکومت کے بربریت کی مذمت کی۔

اس موقع پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ قدس جنگ پوری ملت کے جوانوں کی جنگ ہے اور ملت فلسطین کی حمایت پر مبنی ایران کے موقف کی قدر کرتے ہيں۔

ایک ایسے وقت جب صیہونی حکومت دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک تل ابیب کی پیٹھ تھپتپارہے ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …