اتوار , 20 جون 2021

چھے ماہ تک مسلسل تل ابیب پر میزائلوں سے آگ برسانے کی طاقت رکھتے ہیں: فلسطینی استقامتی محاذ

غزہ: فلسطینی استقامتی محاذ کے میزائل آپریشن کا نیا مرحلہ، تل ابیب پر مسلسل چھ ماہ تک راکٹ باری کی توانائی موجود ہے۔

فلسطینی استقامتی محاذ سے وابستہ عزالدین قسام بریگیڈ نے صیہونی اہداف پر دسیوں راکٹ اور میزائیل فائر کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق غزہ میں الشاطی کیمپ پر صیہونیوں کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں القسام بریگیڈ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب اور اشدود پر دسیوں راکٹ فائر کئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استقامتی محاذ تل ابیب پر مسلسل چھ ماہ تک میزائل داغے جانے کے آمادگی رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کابل میں پھر دھماکے، آٹھ افراد جاں بحق، شیعہ ہزارہ نشانے پر

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں جمعرات کو ہونے والے دو الگ الگ بم دھماکوں میں …