ہفتہ , 27 نومبر 2021

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پرگاڑی چڑھادی

بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پرگاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نےشیخ الجراح جانے والی سڑک پر قائم چیک پوسٹ سے گاڑی ٹکرادی۔

کارکی ٹکرکے نتیجے میں چیک پوسٹ میں موجود 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکےگاڑی میں سوارفلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …