جمعہ , 19 اپریل 2024

شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام سفری پابندی کی فہرست ایگزٹ کنٹرول (ای سی ایل) میں شامل کردیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات فود چوہدری نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف 4 وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں اگر انہیں باہر جانے کی اجازت دی جاتی تو وہ ثبوتوں پر اثر انداز ہوسکتے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …