اتوار , 5 دسمبر 2021

صیہونی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے: مقتدی صدر

بغداد: عراق کے سیاسی اور مذھبی رہنما سید مقتدی صدر نے اتوار کی شام اپنے ایک ٹوئيٹ میں سازش کارعرب حکام سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان عرب حکام سے کہتا ہوں کہ جنہوں نے شرارت کے محور غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کئے ہیں، تعلقات کو ختم کریں اور صیہوںی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کے ساتھ صیہونی حکومت کا معاشی بائیکاٹ یا اسی طرح کا کوئی اور اقدام کریں۔

مقتدی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اور ہمارے بچے عرب سازش کار حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایسا قدم اٹھائیں گے جو ان کے درد و رنج کو کم کردے۔ مجھے امید ہے کہ تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

ادھر عراقی پارلیمنٹ کے رکن حسن سالم نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے کہا ہے کہ وہ سازش کار عرب حکومتوں کےساتھ عراق کے سفارتی تعلقات ختم کرلیں۔

یہ بھی دیکھیں

سیالکوٹ فیکٹری کے مقتول سری لنکن منیجر کی اہلیہ کا پہلا بیان سامنے آگیا

سری جے وردھنے پورا کوٹے: سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری …