ہفتہ , 20 اپریل 2024

گوگل کروم کا یہ ‘خفیہ’ فیچر جانتے ہیں؟

بیشتر افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے یعنی آپ کسی شو یا ویڈیو کو یوٹیوب، فیس بک یا کسی بھی ویڈیو اسٹریمنگ سروس پر دیکھ رہے ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ اور کام یا براؤز کرنا ہوتا ہے۔

تو پھر گوگل کروم پر ایک اور ٹیب کھولنی پڑتی ہے، جس سے آپ ویڈیو کو سن تو سکتے ہیں مگر دیکھ نہیں سکتے اور اس کا بظاہر کوئی حل بھی نہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل کروم میں ہی ایک ایسا فیچر چھپا ہے جو آپ کو یوٹیوب یا کسی بھی سروس کی ویڈیوز کسی بھی ٹیب میں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے؟

پکچر ان پکچر موڈ یوٹیوب میں تو کافی عرصے سے دستیاب ہے جس کے لیے یوٹیوب پر کسی ویڈیو کو اوپن کرکے اس کے ڈسپلے پر ماؤس کرسر کو رکھ کر 2 بار رائٹ کلک کریں تو کروم مینیو میں پکچر ان پکچر موڈ بھی نظر آتا ہے۔

مگر یہ طریقہ کار ہر ویڈیو سروس پر کام نہیں کرتا مگر اس کا حل بھی کروم کے اندر ہی گلوبل میڈیا کنٹرول میں چھپا ہے۔

یہ فیچر کافی عرصے سے صارفین کو دستیاب ہے جو یو آر ایل ٹیب کے برابر میں میوزک آئیکون کی شکل میں نظر آتا ہے۔

گلوبل میڈیا کنٹرول نامی یہ فیچر براؤزر کی کسی ٹیب پر چلنے والی ویڈیو کے میوزک کنٹرول کا کام کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ پکچر ان پکچر موڈ کے استعمال کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

جیسے فیس بک پر کوئی ویڈیو اوپن کرکے گلوبل میڈیا کنٹرول کے آئیکون پر کلک کریں اور اس پر موجود پکچر ان پکچر آپشن پر کلک کردیں اور بس۔

اس آئیکون پر کلک کرنے پر ویڈیو ایک چھوٹی ونڈو میں اسکرین کے کونے پر چلنے لگتی ہے جسے ماؤس کی مدد سے کھینچ کر بڑا کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے بعد ضروری نہیں کہ آپ گوگل کروم کو اوپن ہی رکھیں بلکہ اسے منیمائز کرنے کے بعد بھی وہ ویڈیو چلتی رہے گی چاہے آپ مائیکرو سافٹ ورڈ اوپن کرکے اس پر ہی کیوں نہ کام کرنے لگیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …