جمعہ , 19 اپریل 2024

عرب لیگ بھی میدان میں اتر آئی ؟

عرب ليگ نے بچوں کی قاتل حکومت کے سب سے بڑے حامی امریکہ سے اپیل کی ہے وہ امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے بھرپور اقدام کرے۔

صفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری احمد ابوالغیط نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے تعلق سے سابق حکومت کی پالیسی کو ترک کردے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کی حکومت کو ڈونالڈ ٹرمپ کی سینچری ڈیل کو ترک کردینا چاہیے۔

ابوالغیط نے بھی اپنے بیان میں دو ریاستی نظام کی برقراری پر زور دیا ہے۔

عرب لیگ کی جانب سے امریکہ کا دامن تھامے جانے کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے کہ جہاد اسلامی فلسطین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت اور پروٹیکشن دینے کا فریضہ نبھارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …