ہفتہ , 20 اپریل 2024

شہریوں اور شہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں : روس

ماسکو: تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاؤروف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم غزہ پٹی میں رہائشی عمارتوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور مسلمہ طور پر فلسطین میں شہری تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں ۔

روس کے وزیرخارجہ نے ایک بار پھر فلسطینوں اور صیہونیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے مقدمات فراہم کرنے لئے تمام ضروری اقدامات انجام دینے کے لئے روس کی کوششوں پر زور دیا۔

روس کے وزیرخارجہ نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے مسائل کے بارے میں بریکس کے آن لائن اجلاس سے خطاب کے دوران فلسطین اور اسرائیل کے حالات خطرناک سمت میں بڑھنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین کے درمیان جنگ کے فوری خاتمے اور انسانوں کے سلسلے میں بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …