جمعرات , 18 اپریل 2024

عراق میں قابض امریکی فوج کے دو لاجسٹک قافلوں پر حملہ

بغداد: عراق، ناصریہ اور دیوانیہ میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کاروانوں کے راستے میں بم دھماکے ہوئے ہیں

عراقی میڈیا نے بتایا ہے کہ پہلا امریکی فوجی قافلہ منگل کی سہ پہر عراق کے جنوبی صوبے دیوانیہ میں "دیوانیہ- بغداد” ہائی وے پر سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دوسرا امریکی فوجی قافلہ کچھ گھنٹے قبل ہی صوبہ ناصریہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا ہے۔ اس حملے میں بھی ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی خبر نہيں ملی ہے۔

عام طور سے ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کو امریکی فوجی حکام چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔

عراق پر قابض امریکی فوج کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کے حملے روز مرہ کا معمول ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …