جمعرات , 21 اکتوبر 2021

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی: انجمن تاجران کا جمعہ کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان

لاہور: آل پاکستان انجمن تاجران نے جمعہ کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز ملک اور انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

خالد پرویز ملک نےکہا کہ فلسطین کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، حکمرانوں کو جگانے کی ضرورت ہے، جنگ کرنا پڑی تو تمام مسلمان اکٹھے ہوکر چلیں گے۔

انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور موجود اشیاء تلف کردیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …