ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

تل ابیب سے بڑے پیمانے پر صیہونیوں کا فرار

تل ابیب: حماس کے میزائلوں کے خوف سے تل ابیب میں بسائے گئے صیہونی وہاں سے غرب اردن کی جانب فرار کر رہے ہیں-

العالم کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں بسائے گئے صیہونی استقامتی تحریک حماس کے حملوں کے خوف کے مارے وہاں سے گروہ در گروہ غرب اردن کی جانب بھاگ رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے بیت حورون ، جفعات زئیف اور دیگر صیہونی بستیوں میں کرائے کے مکانات لے رکھے ہیں ۔

صیہونیوں نے حماس کے میزائلوں کے خوف سے حملے کے چند روز پہلے سے ہی تل ابیب سے فرار کرنا شروع کردیا تھا اور اس وقت ہر جگہ خوف و ہراس چھایا ہوا ہے ۔

قسام بریگیڈ نے تل ابیب کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ میں رہائشی علاقوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو تل ابیب پر بھی میزائل برسائے جائیں گے۔

حماس فوجی بازو قسام بریگیڈ نے اب تک سدیروت کالونی پر سیکڑوں میزائل فائر کئے ہیں ۔ تحریک جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی عسقلان کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …