بدھ , 24 اپریل 2024

غزہ پر دوبارہ قبضہ خارج از امکان نہیں: صیہونی وزیراعظم کی گیدڑ بھپکی

تل ابیب: امریکی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے اپنے عزائم کا اعلان کیا ہے۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ خارج از امکان نہیں ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو نے 70 سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعوی بھی کیا کہ ترجیح ہے کہ حملے روک کر معاملہ حل ہو جائے۔

نیتن یاہو نے اپنی انوکھی منطق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔

نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا کہ اہداف کے حصول تک غزہ میں جنگی کارروائی جاری رہےگی۔

ادھر پنٹاگون کے ترجمان نے بھی ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے غیرانسانی اقدامات اور جنگی جرائم کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ” اسرائیل” استقامتی محاذ کے حملوں کے جواب میں غزہ پر حملہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیرجنگ نے صیہونی حکومت کے وزیرجنگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ پر تل ابیب کی جارحیت کے سلسلے میں واشنگٹن کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …