پیر , 18 اکتوبر 2021

"کیا 227 فلسطینیوں کی اموات کوئی معنی نہیں رکھتیں” سینیٹر برنی سینڈرز کا سوال؟

واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ہر فلسطینی کی زندگی اہمیت رکھتی ہے لیکن بعض امریکی سینیٹرز صرف اسرائیلی ہلاکتوں کی مذمت کر رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد امریکا اور دنیا بھر کے اکثریتی عوام کے جذبات کی عکاس ہے اور فوری فائر بندی کا مطالبہ کرنے میں اُنہیں یورپی یونین، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، پاپائے روم اور دیگر کی حمایت حاصل ہے۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ وہ اور اُن کے ہم خیال سینیٹرز اس تنازعے کا سفارتی حل چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جا سکے

برنی سینڈرز نے سوال کیا کہ اُن 227 فلسطینی اموات کو جن میں 64 بچے اور 38 خواتین شامل ہیں اہمیت کیوں نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …