جمعہ , 17 ستمبر 2021

پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار افراد حج کرسکیں گے، سعودیہ نے اجازت دے دی

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی۔

کورونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ مملکت کے باہر سے کسی غیرملکی کو سعودی عرب حج پر آنے کا موقع ملے گا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی سعودی فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی حکومت نے دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کتنے عازمینِ حج سعودی عرب جاسکیں گے، اس بارے میں پاکستان کو بعد میں مطلع کیا جائے گا۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد حج کیلئے نہیں جاسکیں گے جبکہ عازمین کو کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسینیشن کی شرط کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد لاکھوں ڈالر مرکزی بینک میں جمع کرا دیے

کابل: طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی …