پیر , 23 مئی 2022

اسرائیل آئندہ مزید شکستوں اور ناکامیوں کے لئے تیار رہے: عبدالمالک حوثی

صنعا: صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں کا منہ دیکھنا پڑے گا، یہ بات یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ نے کہی۔

سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اتوار کی شام اپنے ایک خطاب میں کہا کہ اس وقت یمن کو اُس جارحیت کا سامنا ہے جس کی نگرانی امریکہ کر رہا ہے اور اس کا نقشہ غاصب صیہونی حکومت اور برطانیہ نے مل کر تیار کیا جسے انکے نمک خوار عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

الحوثی کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم پر جاری صیہونی جارحیت اور اسکے مظالم، خود صیہونی دشمن کے زوال کو رقم کریں گے۔ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی استقامت اور صیہونی دشمن کی حالیہ معرکہ آرائی کا ایک اچھا نتیجہ یہ سامنے آیا کہ صیہونیوں کے خلاف ہونے والی جد وجہد میں ایک نئی جان پڑ گئی اور یہ فلسطینی بھائیوں کی آپسی ہم آہنگی اور اتحاد و ہمدلی کے ذریعے ہی ممکن ہو پایا۔

سید عبد الملک نے کہا کہ سامراج کی کوشش یہ ہے کہ خود ساختہ صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستی پر عرب اور اسلامی ممالک کو آمادہ کر کے فلسطین کی طرف سے توجہ ہٹا دی جائے مگر اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر فلسطین کی دلیر اور شجاع قوم کی پشت پناہی کریں۔

یمن کی قومی حکومت کے سربراہ نے صاف لفظوں میں کہا کہ آخری اور نہائی کامیابی حاصل ہونے تک صیہونی دشمن کو مستقبل میں مزید شکستوں اور ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس سادہ سی تصویر میں غلطی کہاں ہے

ہم اکثر سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایسی تصویری پہیلیاں لے کر آتے ہیں جن …