بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیلی وزير اعظم نے خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کردیا

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈیوڈ برنیا کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ برنیا کا انتخاب موساد کے موجودہ سربراہ اور اٹارنی جنرل کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ برنیا اس وقت موساد میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ موساد کے موجودہ سربراہ یوسی کوہن آئندہ ہفتے ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد یکم جون کو 56 سالہ ڈیوڈ برنیا یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …