منگل , 23 اپریل 2024

ارض مقدس غاصبوں کے قبضے سے آزاد ہو کر رہے گی، ہم راہ جہاد و استقامت میں آپ کے شانہ بشانہ ہیں: رہبر انقلاب اسلامی

تہران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فلسطینی عوام کے لئے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ارض مقدس غاصبوں کے وجود سے پاک ہو کر رہے گی۔

حماس کے سربراہ اسما‏عیل ہنیہ اور تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ کے مراسلوں کے جواب میں رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمارے دل جنگ اور جدوجہد کے میدانوں میں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ حتمی اور فیصلہ کن فتح و کامیابی کا مشاہدہ کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خط کے جواب میں فرمایا کہ آپ کی جنگ ظلم، کفر اور سامراج کے خلاف استقامت ہے اور مشیت الہی سے فتح سے ہمکنار ہو گی اور سرزمین مقدس غاصبوں کے وجود سے پاک ہو کر رہے گی۔

رہبرانقلاب اسلامی نے تحریک جہاد اسلامی کے رہنما زیاد النخالہ کے خط کے جواب میں فرمایا کہ فلسطینی بھائیوں کے عظیم جہاد (اور نتیجتاً) کامیابی نے دنیا بھر میں آپ کے چاہنے والوں کی نگاہوں کو روشنی عطا کی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مجاہدت کے میدانوں میں ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی کامیابی کے تسلسل کے لیے مستقل د‏عا گو ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …