جمعرات , 25 اپریل 2024

افغان فوج کا آپریشن، 215 طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران 215 طالبان ہلاک ہو گئے۔

کابل سے اناتولی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغانستان کی فوج کے زمینی اور ہوائی حملوں میں جو ننگرهار، زابل، قندهار، هرات، بادغیس، بلخ، فاریاب، جوزجان، سرپل، هلمند، بغلان، کاپیسا اور کابل میں ہوئے 215 طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ ہونے والے اس آپریشن کے دوران مذکورہ علاقوں میں طالبان کی جانب سے نصب کئے گئے 121 بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال 29 فروری کو افغان جنگ کے خاتمے اور امریکہ کی طویل ترین جنگ کے بعد امریکی فوج کو واپس بلانے کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …