اتوار , 20 جون 2021

پاکستان نے ”ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے 2021 ایوارڈ”جیت لیا

اسلام آباد: پاکستان نے ”ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے 2021ایوارڈ”جیت لیا۔

عالمی ادارہ صحت کے علاقائی دفتر نے تمباکو فری دن کے موقع پرانسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے پر پاکستان کے لیے ”ورلڈنو ٹوبیکو ڈے 2021ایوارڈ”کا اعلان کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کے انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے بنائے گئے 6ریجنز سے ”ورلڈنو ٹوبیکو ڈے 2021ایوارڈ”کیلیے انفرادی اور ادارہ جاتی نامزدگیاں مانگی تھیں، یہ ایوارڈ تمباکو کنٹرول اوراس حوالے سر انجام دی گئی خدمات کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
اس کامیابی کے پیچھے ٹوبیکو کنٹرول سیل کے سابق سربراہ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام کی سخت محنت اور کاوشوں کا ہاتھ ہے جنھیں حال ہی میں وزارات صحت نے نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر دس سال تک اس کامیابی کے حصول کے لیے دن رات انتھک محنت کی ،حکومت کو چاہیے کہ وہ تمباکو کی صنعت پر ٹیکس میں اضافے کے لیے ہیلتھ لیوی کو فوری طور پرنافذ کرے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ورلڈنو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر یہ ایوارڈ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگرلیشنزاینڈ کوارڈینیشن کو دیا جاتا ہے ،یہ دن 31مئی کو دنیا بھر میں منایا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ

جنیوا: کئی ممالک میں کورنا ویکسینیشن کی مہم جاری ہونے کے باوجود دنیا بھر میں …