ہفتہ , 20 اپریل 2024

کوئٹہ: سی ڈی ٹی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: نواحی علاقے اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اغبرگ میں چھاپہ کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ماراگیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہناہےکہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھےجب کہ ان کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ڈی ٹی کے ترجمان کی جانب سے 2 دہشتگردوں کے فرار ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …