جمعہ , 17 ستمبر 2021

شام میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

دمشق: شام میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ آج صبح وہاں کے مقامی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوئی ۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے انتخابات میں موجودہ صدر بشار اسد، عبدالله عبدالله اور محمود مرعی میدان میں ہیں۔ صدارتی انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سکیورٹی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورس کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ شام اور شام سے باہر ووٹ دینے والے شامی باشندوں کی تعداد 18 ملین سے زائد ہے۔

شام کے نائب وزیر داخلہ ناصر دییم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد، سیکورٹی کا عملہ، بیلیٹ بکسوں کو رائے شماری کے مراکز منتقل کرے گا جہاں انتخابات کے لئے قائم عدالتی کمیٹی کے ارکان کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے سابق حکمرانوں سے برآمد لاکھوں ڈالر مرکزی بینک میں جمع کرا دیے

کابل: طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے برآمد ہونے والے ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی …