جمعہ , 19 اپریل 2024

ایٹمی معاہدے میں امریکا کی واپسی سے پریشان صیہونی وزیر اعظم کی واشنگٹن سے درخواست

تل ابیب: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلینکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امید ہے کہ امریکا، ایران کے ایٹمی معاہدے میں واپس نہیں آئے گا۔

صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اس سے پہلے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی یہی درخواست کر چکے ہیں اور تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس درخواست کی تکرار، ایٹمی معاہدے میں امریکا کے واپس آ جانے سے اسرائیل کے خوفزدہ ہونے کی علامت ہے۔
نتن یاہو نے اسرائیل کی حمایت کرنے کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ اینٹی بلینکن کا اس پریس کانفرنس میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیل کو ہر طرح کے خطروں کے مقابلے میں اپنے دفاع اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور مضبوط کرنے کا حق ہے۔
امریکا کے وزیر خارجہ نے بھی مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اپنی موجودگی کو اسرائیل کے بارے میں امریکی حمایت کی علامت قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن، اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے اور صدر بائیڈن شخصی طور پر اس حق پر کاربند ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکام سے ملاقات کے لئے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …