جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی صدر کی شام کے صدر بشار اسد کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شام کے صدر بشار اسد کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے اور شام کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں شامی عوام کی طرف سے صدارتی انتخابات میں بھر پور اور وسیع پیمانے پرشرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام کی صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت شام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بڑا اہم قدم ہے۔ صدر روحانی نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں فروغ پر تاکید کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں شامی صدر اور شامی عوام کی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …