منگل , 19 اکتوبر 2021

اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے، قطر کی وزارت خارجہ کا بیان

دوحہ: قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جنگ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے جو بچوں اور بے گناہوں کو قتل کرتی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان لؤلؤ الخاطر نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہوا ہے وہ ایسی فوج کی غیر مساوی جنگ تھی جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے غزہ کے بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ بچے جو شہید ہوئے ہيں، فلسطینی ہیں اور حماس کے رکن بھی نہيں تھے۔

انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئی ایک امریکی کارکن کی تصاویر بھی دکھاتے ہوئے کہا کہ ایسا صرف فلسطینیوں کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا ہے، کیا آپ کو امریکی کارکن رشل کیوری یاد ہيں جنہیں اسرائیلی فوجیوں کو 2003 میں ہلاک کر دیا تھا؟ وہ صحافیوں کا قتل عام کرتے ہیں تاکہ ان کی آواز کچل سکیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …