بدھ , 1 دسمبر 2021

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی مختلف اقسام کو نئے نام دے دیے

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کوایلفا اور جنوبی افریقی قسم کوبیِٹا کا نام دیا ہے۔

جب کہ کورونا وائرس کی برازیلین قسم کو گاما اور بھارتی قسم کوڈیلٹا کہا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کورونا کی اقسام کے ناموں کامقصد اس پر بات چیت کو آسان بنانا ہے اور کورونا اقسام کے ممالک کے نام سے جڑنے پر ان ممالک سے متعلق منفی تاثرکو رد بھی کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کے ظالمانہ اور پرتشدد اقدامات نے ترقی کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا ہے: ایران

نیویارک: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے خودسرانہ پابندیوں سمیت …