ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہندوستان میں دھماکہ، سات اموات

نئی دہلی: یوپی میں ہوئے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں گونڈا ضلع کے وزیر گنج پولیس اسٹیشن کے تحت ٹکڑی گاؤں میں کل آدھی رات کو ہوئے دھماکہ میں ایک گھر کی چھت گرجانے سے ایک ہی کنبے کے سات افراد  زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 7 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار مشرا نے بدھ کے روز اس واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کل رات ٹکڑی گاؤں میں نورالحسن کے گھر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔اس خوفناک حادثے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں دو مرد ، دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …