اتوار , 5 دسمبر 2021

استقامتی محاذ کا اسرائیل کو انتباہ ، ہماری انگلیاں بدستور ٹریگر پر ہیں

غزہ: فلسطین کے استقامتی محاذ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ ہماری انگلیاں بدستور ٹریگر پر ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے استقامتی محاذ نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو چاہئیے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دائرے کو وسیع اور صیہونی دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

فلسطین الیوم نے استقامتی محاذ کے اس بیان کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کی جاری جارحیت اور فلسطینی سرزمین پر قبضہ کرنے کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے صیہونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

نطنز میں دھماکہ نہیں ہوا بلکہ میزائل سسٹم کا تجربہ کیا گیا: ایرانی فوج کے ترجمان

تہران: ایران کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نطنز میں میزائل سسٹم کا …