اتوار , 28 نومبر 2021

جارح سعودی اتحاد کی یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری

صنعا: جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صوبہ مآرب کے صرواح اور مدغل علاقوں پر 18 مرتبہ بمباری کی۔ اس کے علاوہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحزم شہر پر 4 مرتبہ بمباری کی جبکہ صوبہ صعدہ کے باقم شہر پر بھی جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ بمباری کی۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی اتحاد کے براہ راست حملوں میں اب تک تقریبا ۲۰ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …