جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی، 2 صیہونی زخمی

غزہ: فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ مقبوضہ قدس میں فلسطینی نوجوان کے شہادت پسندانہ اقدام میں 2 صیہونی زخمی ہو گئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج بدھ کے روز کہا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے مقبوضہ قدس کے علاقے «گیوعات زاو» میں غاصب اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے 2 اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ اسرائیل کے فوجیوں کی فائرنگ سے یہ فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔

غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائیاں ایسے میں بڑھی ہیں کہ جب غزہ پر 12 روزہ صیہونی جارحیت میں 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …