ہفتہ , 16 اکتوبر 2021

ریلوے نے فیض احمد فیض کے نام سے مسافر ٹرین کا افتتاح کردیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے فیض احمد فیض کے نام سے نئی مسافر ٹرین کا افتتاح کردیا۔ فیض احمد فیض ٹرین کا افتتاح ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی نے کیا۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین 7 اکانومی کلاس کوچزپر مشتمل ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین لاہور اورنارووال کے درمیان چلائی جائے گی جو روزانہ شام سوا 7 بجے لاہور سے چل کررات 9 بج کر 40 منٹ پرنارووال پہنچا کرے گی، نارووال سے ٹرین صبح ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی اور7 بج کر 55 منٹ پرلاہور پہنچا کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …