ہفتہ , 20 اپریل 2024

دہشت گردوں کو پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی

کوئٹہ: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ کو سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …