جمعہ , 19 اپریل 2024

یکطرفہ پابندیاں غیر انسانی اور انسانیت کے خلاف ہیں: ایران

تہران: ایران نے یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں کو غیر قانونی ، غیر اخلاقی ، غیر انسانی اور انسانیت کے خلاف جنگی جرائم قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے اقوام متحدہ میں دیگر ممالک کے عوام پر یکطرفہ اقدامات کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں سمیت یکطرفہ اقدامات غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہیں اور وہ بنیادی طور پر بین الاقوامی قوانین کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں ۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کئی سالوں سے طویل المدتی پابندیوں کا شکار ہے۔ ان غیر قانونی اقدامات کی وجہ سے ایران کے ساتھ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو تجارتی اور مالی لین دین سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پابندیوں کے نتائج نے ایرانیوں کی صحت ، ان کو ضروری ادویات ، طبی سامان ، دواسازی اور طبی مصنوعات تک رسائی کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں سالانہ بے گناہ لوگ من جملہ بچوں اور خواتین کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

تخت روانچی نے کہا کہ پابندیوں کا مقابلہ کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …