بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیل ڈرون کی غزہ میں فضائی حدود کی خلاف ورزی

غزہ: فلسطین کی معا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے کئی ڈرون طیاروں من جملہ کواڈ کوپٹر نے کل آدھی رات کو غزہ پٹی کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اس رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ نے اسرائیل کے اس اقدام پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت، فلسطین میں اپنے جاسوسی مشن کیلئے اس قسم کی کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حارحیت 21 مئی کو اسرائیل اور استقامتی محاذ کے مابین جنگ بندی کے بعد ختم ہوئی لیکن اس کے باوجود اسرائیل فلسطین پر حملے کر رہا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی 12 روزہ جارحیت کے جواب میں استقامتی محاذ نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر 4 ہزار میزائل فائر کئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …