ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان اور مصر کی پہلی مشترکہ فضائی دفاع کی مشقیں اختتام پذیر

قاہرہ: پاکستان اور مصر کی مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی اختتامی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز اختتامی تقریب میں کمانڈر آرمی ائیر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے قاہرہ میں مشق کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر اسکائی گارڈ ون میں پاک آرمی ائیر ڈیفنس ، پاک فضائیہ ائیر ڈیفنس اور مصری فضائی دفاعی دستوں نےحصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے جاری رہنے والی مشق کا مقصد یکجہتی، ہم آہنگی اور معلومات کا حصول تھا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …