اتوار , 1 اگست 2021

سید حسن نصر اللہ کا آیت اللہ رئیسی کے نام تہنیتی پیغام

بیروت: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی اور ایران کا صدر منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس حساس مرحلے میں ایران کا صدر منتخب ہونے پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ آپ کی کامیابی سے مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی قوم اورعلاقائی اقوام کے حوصلے بلند اور امیدیں زندہ ہوگئی ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی مزآحمتی محاذ اور حریت پسند آپ کو اپنا قوی اور مضبوط پشتپناہ سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین سمیت کئی عالمی رہنما مبارکباد پیش کرچکے ہیں، جن میں عراق کے صدر برہم صالح اور وزير اعظم مصطفی الکاظمی، شام کے صدر بشار اسد، پاکستان کے وزير اعظم عمران خان ، پاکستان سینیٹ کے چیئر مین محمد صادق سنجرانی ،لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور فلسطینی تنظیموں کے سربراہان شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے: طالبان ترجمان

کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا …