بدھ , 29 ستمبر 2021

صنعا کے لئے بشار اسد کا نیک خواہشات پر مبنی پیغام

دمشق: شام کے صدر بشار اسد نے یمن کی مرکزی حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کے نام ایک پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان ہماہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید کی ہے.

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کے نام ایک پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور یمن میں قیام امن اور ملت یمن کی مزید پیشرفت و ترقی سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بشار اسد نے اپنے پیغام میں یمنی عوام کی جانب سے شامی عوام کی حمایت اور ان کے آزادانہ فیصلوں کی تعریف کی ہے شامی صدر کا یہ پیغام یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کی جانب سے صدارتی انتخابات میں بشاراسد کی کامیابی پرمبارک باد کے پیغام کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …