جمعہ , 19 اپریل 2024

آیت اللہ رئیسی کی ایران کے موجودہ صدر روحانی سے ملاقات اور گفتگو

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایران کے موجودہ صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق صدر روحانی کے دفتر کے انچارج جناب محمود واعظی نے کابینہ کے اجلاس کے ضمن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کے دن صدر حسن روحانی سے صدارتی دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی۔ اس سے قبل ایران کے موجودہ صدر نے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کی تیرہویں صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد عدلیہ کے آفس میں ملاقات اور گفتگو کی اور انھیں مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …