بدھ , 24 اپریل 2024

بلوچستان حکومت کا عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرانے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیالانگو نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی موت کے حوالے سے ان کے خاندان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو لے آئیں ہم تحقیقات کرانے کیلئے تیار ہیں، وہ جس ادارے یا تحقیقاتی کمیٹی سے کہیں گے ہم تحقیقات کرادیں گے۔

انہوں نےکہا کہ ہم نے عثمان کاکڑ کی میڈیکل رپورٹس کل میڈیا کے سامنے پیش کی تھیں، ایک دو روز میں ان کی فاتحہ خوانی کیلئے مسلم باغ جائیں گے، وہاں ان کی فیملی سے کہوں گا جس طرح کی تحقیقات چاہتے ہیں ہم کرانے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …